15 مئی 2026 - 16:29
ہندوستانی وزیر اعظم سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دو طرفہ روابط اور اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

 انھوں نے اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے تاریخی روابط کا ذکر کیا اور ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ  جنگ کی تازہ صورتحال اور اس کے نتائج کی وضاحت کی۔

 ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات میں باہمی روابط کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور علاقے میں امن و استحکام کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امن وسلامتی میں مدد کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha